Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہو اور بیٹے سے لا تعلقی کے بعد صبا فیصل کی ایک اور پوسٹ وائرل

اداکارہ نے گزشتہ دنوں اور بہو سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا
شائع 15 دسمبر 2022 12:26am

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے اعلان لا تعلقی کے بعد ایک اور معنی خیز پوسٹ شیئر کر دی۔

صبا فیصل نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ اپنی زندگی کے کسی دن پر کبھی افسوس نہ کریں۔

انہوں نے لکھا کہ اچھے دن خوشیاں دیتے ہیں تو برے دن تجربہ دے جاتے ہیں۔

صبا فیصل نے مزید لکھا کہ برے دن سبق دیتے ہیں اور بہترین دن یادیں دیتے ہیں۔

اداکارہ کی پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور حمایت میں تعریفی کمنٹس بھی کئے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سینئر اداکارہ صبا فیصل نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سال سے بیٹے کی وجہ سے مشکل زندگی گزارنے پر مجبور ہوں، سوچتی ہوں کہ بیٹا ایسی عورت کے ساتھ کیسے زندگی گزارے گا؟

Saba Faisal

Salman Faisal

Neha Malik