ہندوں انتہا پسندوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو مشکل میں ڈال دیا
بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ پربھارت میں تنازع کھڑا ہوگیا۔
فلم پٹھان کے گانے کو ریلیز ہوئے صرف دو دن ہوئے ہیں جبکہ یوٹیوب پر اس گانے کو اب تک 38 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین میں سے کچھ کا دعویٰ ہے کہ یہ مشہور فرانسیسی گلوکارہ اور نغمہ نگار جین کے سُپر ہٹ گانے مکیبا کی نقالی ہے۔
لیکن دوسری جانب فلم کے گیت پر انتہا پسند ہندوؤں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شاہ رخ کے ساتھ دپیکا کے زعفرانی رنگ کے لباس کے منظر کو بھارتی انتہا پسندوں نے مذہبی تعصب کا رنگ دیا ہے۔
ہندو مذہب میں زعفرانی رنگ کو مقدس سمجھا جاتا ہے جبکہ انتہا پسند ہندوؤں نے گانے میں شاہ رخ کے ہرے رنگ کے کپڑے پہننے پر بھی اعتراض کردیا ہے۔
بھارتی جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نے گانے اور دپیکا کے کپڑوں کے رنگ کی مخالفت کی اور کہا کہ دپیکا جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ہونے والے احتجاج کی حمایت کرتی رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلم کے مناظر میں تبدیلی نہ کی گئی تو مدھیہ پردیش میں پابندی لگا دیں گے۔
خیال رہے کہ فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی اور فلم میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
Comments are closed on this story.