Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور دا پاوا اختر لاوا کا اپنے گانے پر بھنگڑا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا جملے پر گانا تیار کردیا گیا
اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2022 01:39pm

گزشتہ کئی دنوں وائرل ہونے والا ڈائیلاگ ’لاہور دا پاوا، اختر لاوا‘ کو میوزک آرٹسٹ ساغر خان اور ٹک ٹاکر خرم گجر نے گانے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

رواں برس نومبر کے مہینے میں وائرل ہونے والی ڈانس ویڈیو“میرا دل یہ پکارے آجا“ کو کسی نے ٹکر دی تو وہ اختر لاوا کے ڈائیلاگ ’لاہور دا پاوا اختر لاوا‘ نے دی ۔

ویڈیو ایسی وائرل ہوئی کہ اب اس جملے پر پورا گانا بنادیا گیا ہے۔

مزاحیہ پنجابی ریپ گانے میں لاہوری سیاست دان اختر لاوا کو ساغر خان اور خرم گجر کے ساتھ بھنگڑا ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق میوزک ویڈیو کی شوٹنگ لاہور میں خرم ریاض گجر کے گھر پر کی گئی۔

کیا آپ جانتے ہیں ’لاہور دا پاوا اختر لاوا‘ کون ہے اور کیا کرتا ہے؟

چوہدری اختر لاوا کا تعلق شہر لاہور سے ہے، وہ سیاسی جماعت ن لیگ سے وابستہ ہیں اور لاہور کی یوسی 90 کے فاتح امیدوار بھی ہیں اور مستقبل میں باقاعدہ سیاست میں آنے کا عزم رکھتے ہیں۔

اختر لاوا کہتے ہیں ’’جب میں نے لاہور دا پاوا کہا تو میں نے پرجوش محسوس کیا اور اپنا آپ مجھے طاقتور محسوس ہوا۔“

lahore da pawa akhtar lawa