Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر خارجہ کا سلامتی کونسل سے مسئلہ کشمیر عالمی قوانین کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ

سلامتی کونسل تسلیم شدہ تنازعات کے حل میں مؤثر کردار ادا کرے، بلاول بھٹو
شائع 14 دسمبر 2022 11:32pm
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو — اسکرین گریب
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو — اسکرین گریب

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر اہمیت کا حامل ہے جسے حل کیا جانا چاہیے۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے زیر اہتمام ’پائیدار عالمی امن و سکیورٹی‘ مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، کوپ 27 میں لاس اینڈ ڈیمج فنڈ کا قیام بڑی پیشرفت لیکن عالمی سطح پر قیام امن کے ساتھ سماجی اور معاشی ترقی کا چیلنج بھی درپیش ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی امن و متعلقہ مسائل کا حل سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے، دہشت گردی ہو یا انسانی حقوق کا معاملہ، ہر شعبے میں اقوام متحدہ کا کردار بڑھ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی تنازع کے فریق ملک دو طرفہ معاملہ کہہ کر توجہ نہیں ہٹا سکتے، لہٰذا سلامتی کونسل تسلیم شدہ تنازعات کے حل میں مؤثر کردار ادا کرے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دیرینہ تنازعات کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، سکیورٹی کونسل میں توسیع بالادستی کی بجائے برابری کی بنیاد پر ہونی چاہئے۔

مباحثے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی، قراردادوں پر عملدرآمد نہ کرنے والے ممالک مستقبل رکن کیسے بن سکتے ہیں، مستقل ممبر کی تعداد میں اضافہ برتر کے طور پر نہیں ہونا چاہیے۔

United Nations

New York

Bilawal Bhutto Zardari

Jammu Kashmir.

veto