Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا کترینہ کیف ماں بننے والی ہیں؟ سوشل میڈیا پر بحث

اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2022 11:47pm

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بالی وود کوئین کترینہ کیف اُمید سے ہیں اور جلد ماں بننے والی ہیں۔

گزشتہ شب کترینہ ممبئی میں منعقدہ ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شریک ہوئیں تھیں جہاں سے تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

چمچماتے لباس میں اداکارہ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اور اداکارہ کے مداحوں نے چہ مگوئیاں شروع کر دیں کہ کترینہ اُمید سے ہیں اور جلد سب کو خوشخبری سُنائیں گی۔

اس سے قبل بھی کئی مرتبہ کترینہ کیف کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل چکی ہیں کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں تاہم اداکارہ اور اُن کے شوہر وکی کوشل کی جانب سے اب تک اس کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

البتہ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کترینہ کیف کی ٹیم نے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

خیال رہے کہ کترینہ اداکار وکی کوشل کے ساتھ 9 دسمبر 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

Katrina Kaif