Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کی شکایات کے انبار لگا دیئے

شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی، ذرائع
شائع 14 دسمبر 2022 10:50pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کی شکایات کے انبار لگا دیئے۔

شہبازشریف سے ایم کیو ایم رہنماؤں بشمول خالد مقبول صدیقی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وسیم اختر نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے سندھ حکومت سے متعلق پارٹی تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، متحدہ کے رہنماؤں نے شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کی شکایات کے بھی انبار لگا دیئے۔

ایم کیو ایم وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ہمارے فلیکسز اور بینرز اتارے جارہے ہیں، پیپلز پارٹی نے جو وعدے کیے ان پر بھی تاحال عمل در آمد نہیں ہورہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے تحفطات پر پیپلز پارٹی سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

PDM

Shehbaz Sharif

PPP

MQM Pakistan