Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

جیکولین فرنینڈز نے نورا فتیحی کے خلاف مقابلہ کرنے کی ٹھان لی

گزشتہ دنوں نورا فتحی نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا
شائع 14 دسمبر 2022 09:04pm

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے نورا فتیحی کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے کو لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہم نورا فتیحی کی جانب سے دائر کیس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور اداکارہ ان کے خلاف جوابی مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتحی نے جیکولین پر الزام عائد کیا ہے کہ جیکولین نے بدنیتی کے باعث ان کے خلاف ہتک آمیز الزامات لگائے۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جیکولین نے مجرمانہ طور پر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تاکہ اپنے مفاد کے لیے میرا کیریئر داؤ پر لگا سکیں۔

نورا فتحی نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کی حریف اداکارہ اور میڈیا ادارے ’ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے‘۔

نورا فتحی نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں کہا ہے کہ جیکولین فرنینڈس کی جانب سے شکایت کنندہ کے مالی، سماجی اور ذاتی نقصان کو یقینی بنانے کے لیے ایک سازش رچی گئی اور میڈیا کے ذریعے اسے نافذ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ کیس 200 کروڑ کے بھتہ خوری کے اس معاملے سے جڑا ہوا ہے جس کی مرکزی ایجنسیوں کی طرف سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جس میں سکیش چندر شیکھر مرکزی ملزم ہیں۔ دونوں اداکاراؤں کو تحقیقاتی ایجنسیوں نے طلب کیا گیا تھا اور جیکولین فرنانڈیز کو اس کیس میں ایک ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے جیکولین کہتی رہی ہیں کہ وہ اس معاملے میں بے قصور ہیں اور تفتیش میں مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں، گذشتہ ماہ ہی بھارتی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین فرنینڈس کی ضمانت منظور کی ہے۔

Jacqueline Fernandez

Nora Fatehi