Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان کے بیٹے کی شراب کے کاروبار میں انٹری

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی "اے بی اِن بیو" کے بھارتی یونٹ کے ساتھ معاہدہ
شائع 14 دسمبر 2022 06:44pm
تصویر: انستاگرام/آریان خان
تصویر: انستاگرام/آریان خان

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ویسے تو بہت جلد انٹرٹنمنٹ انڈسٹری میں دھماکہ دار انٹری کرنے والے ہیں، لیکن اب انہوں نے اپنے نئے کاروبار کا اعلان کردیا ہے۔

شاہ رخ اور گوری خان کے بیٹے آریان خان بھارت میں ”پریمیم ووڈکا“ نامی برانڈ لانچ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

اپنے اس کاروبار کیلئے انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ”اے بی اِن بیو“ کے بھارتی یونٹ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

آرین نے اپنے اس وینچر کا اعلان انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔

انہوں نے ووڈکا برانڈ کا نام ”DYavol“ رکھا ہے۔ ان کے اس بزنس میں بنٹی سنگھ اور لیٹی بالگوؤا پارٹنر ہوں گے۔

اس کے علاوہ آریان خان نے بطور مصنف اپنا پہلا پروجیکٹ تیار کرلیا ہے۔ یہ ایک ویب سیریز ہے، جسے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہاؤس کے تحت بنایا جائے گا۔

Shahrukh Khan

Aryan khan

Vodka

Liquor Brand