Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اعظم سواتی سے بیٹے اور وکیل کی ملاقات، ’پولیس اسلام آباد منتقلی پر مشاورت کر رہی ہے‘

اعظم سواتی قمبر شہداد کوٹ پولیس کی تحویل میں ہیں۔
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2022 07:25pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی سے ان کے بیٹے عثمان اور وکیل نے قمبر میں ملاقات کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ اور اعظم سواتی کے بیٹےعثمان سواتی اور وکیل اعظم سواتی نے ایس ایس پی قمبر صدام خاصخیلی سے ملاقات کی ہے۔ قمبر پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کی ان کے بیٹے سے مختصر ملاقات بھی کروائی گی۔

وکیل اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی قمبر کی جانب سے اعظم سواتی کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ سندھ پولیس اعظم سواتی کی منقلی پر مشاورت کر رہی ہے۔

اعظم سواتی کے وکیل نے مزید بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج نصیر آباد نے پولیس کی جانب سے چاروں کیسز کو ختم کرنے کی رپورٹ منظور کر لی ہے۔ پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کو لاڑکانہ ڈویژن میں درج چاروں مقدمات میں رہا کرنے کی تصدیق بھی کر دی گئی۔

اس وقت اعظم سواتی قمبر شہدادکوٹ پولیس کے پاس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ محفوظ کرنے والے جج کا تبادلہ کردیا گیا

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹراعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

دو روز قبل سندھ ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران وکیل کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبے میں تمام مقدمات کو ختم کردیا ہے۔

Azam Swati

Qambar Shahdadkot