Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں ڈالر اور توانائی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ، ایشیائی ترقیاتی بینک کی وارننگ

جنوب ایشیا میں پاکستان دوسرا مہنگا ترین ملک ہے، اے ڈی بی
شائع 14 دسمبر 2022 05:36pm
ایشیائی ترقیاتی بینک۔ فوٹو — فائل
ایشیائی ترقیاتی بینک۔ فوٹو — فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈے بی) نے 2022 کا آؤٹ لُک جاری کردیا ہے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا بشمول پاکستان اور بنگلادیش میں معاشی ترقی کی شرح سیلاب کی وجہ سے کم ہوئی، خطے میں معاشی ترقی کی شرح 6.3 فیصد رہے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق جنوب ایشیا میں پاکستان دوسرا مہنگا ترین ملک ہے، ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح ہے، لہٰذا پاکستان میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید گراوٹ اور توانائی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

اے ڈی بی نے آؤٹ لُک میں بتایا کہ سری لنکا میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 70.6 فیصد، پاکستان میں 26.6 فیصد جب کہ بنگلادیش میں 8.9 فیصد اور بھارت میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 6.8 فیصد ہے۔

economic crisis

Inflation

Asian Development Bank

Pakistan's Economy