Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ڈالر ایک پیسہ مہنگا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 234 روپے ہے
شائع 14 دسمبر 2022 04:59pm
رواں ہفتے ڈالر 31 پیسے مہنگا۔ فوٹو — فائل
رواں ہفتے ڈالر 31 پیسے مہنگا۔ فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں ایک پیسہ مہنگا ہوکر ڈالر 2244 روپے 71 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 31 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 234 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت پانچ پیسے اضافے کے بعد 224 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

interbank

Open Market

USD VS PKR

dollar prices