Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کے استعفے، اسپیکر نے پلان ناکام بنا دیا

نہ اجلاس ہوگا نہ استعفے پیش ہوں گے.
شائع 14 دسمبر 2022 04:23pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی کا طویل اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرکے پی ٹی آئی منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا، پی ٹی آئی ارکان کی آمد اور استعفوں کے اعلان کے سبب ایسا کیا گیا۔

پی ٹی آئی قیادت نے فیصلہ کیا کہ اس کے مستعفی اراکین ایوان میں جاکر اپنا استعفا پیش کریں گے، تاکہ اسپیکر ان کے استعفوں پر جان بوجھ کر جو فیصلہ نہیں کر رہے اس کا راستہ بند کیا جائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اب تک پی ٹی آئی کے صرف 11 ارکان کے استعفے منظور کئے، دیگر کی منظوری روکی ہوئی ہے۔

اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرکے پی ٹی آئی پلان کو ناکام بنا دیا کہ نہ اجلاس ہوگا نہ اس میں استعفے پیش ہوں گے۔

ماضی میں استعفی دینے والے ارکان کو فرداً فرداً لیٹر لکھے گئے کہ وہ خود اسپیکر کے روبرو تصدیق کریں، لیکن اس کے باوجود کوئی بھی رکن اسپیکر کے روبرو پیش نہ ہوا۔

مستعفی ہونے والے ارکان کی تنخواہیں تو بند ہیں لیکن وہ اب بھی پارلیمنٹ لاجز میں موجود ہیں۔

جب آج نیوز نے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی آئی ارکان کی آمد کے سبب اجلاس ملتوی کیا گیا تاکہ استعفے منظور نہ کئے جائیں؟ تو اسپیکر کا کہنا تھا کہ جب وہ ایوان میں آئیں گے تب دیکھیں گے؟ استعفوں کا فیصلہ بھی وقت آنے پر کریں گے۔

speaker national assembly

Raja Pervaiz Ashraf

PTI Resignation