Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سانحہ بلدیہ فیکٹری میں نذر آتش کی گئی عمارت کی مسماری شروع، انتظامیہ لاعلم

عمارت کون گروا رہا ہے اور کس نے اجازت دی؟
شائع 14 دسمبر 2022 04:09pm

سانحہ بلدیہ فیکٹری میں نذر آتش کی گئی علی انٹرپرائزز کی عمارت کو مسمار کرنے کا کام جاری ہے، لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سمیت ضلعی انتظامیہ کارروائی سے لاعلم ہے۔

بلدیہ حب ریور روڈ پر قائم علی انٹرپرائزز کی پلاٹ نمبر 67 کو مسمار کرنے کا کام جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر بلدیہ بھی عمارت کی مسماری سے لاعلم ہیں کہ عمارت کون گروا رہا ہے اور کس نے اجازت دی؟

11 ستمبر 2012 کو فیکٹری کو نذرِ آتش کیا گیا تھا، فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی میں 260 افراد جاں بحق جبکہ 600 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

سانحہ بلدیہ کیس میں دو ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی تھی، لیکن سزائے موت پر عملدرآمد اب تک نہیں ہوا۔

فیکٹری مالکان کے حوالے کردی گئی تھی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عمارت کو مخدوش قرار دیا تھا۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ وعدے کے مطابق آج تک متاثرین کی کوئی مدد نہیں ہوئی ہے۔

SBCA

Baldia Factory Incident

Ali Enterprises