Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رہائشی علاقوں سے گزرتے ہوئے پردہ کرنے والی ٹرین

انوکھی خصوصیت والی ٹرین کہاں پائی جاتی ہے
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2022 03:37pm
ٹرین کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ اسکرین گریب/ ٹوئٹر
ٹرین کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ اسکرین گریب/ ٹوئٹر

سائنس نے ترقی کرنے کے ساتھ ہی انسانوں کی سہولت کے لئے ایسی چیزیں متعارف کروائی ہیں، جنہیں دیکھ کرعقل دنگ رہ جاتی ہے۔

سماجی رابطے کی وسائٹ ٹوئٹرسنگاپورکی ایک ٹرین کی ویڈیو گردش کررہی، جس میں انوکھی خصوصیت پائی جاتی ہے۔

ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین جب بھی کسی رہائشی عمارت کے پاس سے گذرتی ہے، تواِس کی کھڑکی کے شیشے دُھندھلے ہوجاتے ہیں تاکہ مسافرعمارت میں موجود رہائشیوں کو نہ دیکھ سکیں۔

گو کہ ظاہر یہ کیا گیا ہے کہ ویڈیو ٹرین میں سوارکسی مسافرکی جانب سے فلمائی گئی جس کے بعد اسے سوشل میڈٰیا پر پوسٹ کردیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تاہم آج نیوز کے فیکٹ چیک پر معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک سیمولیشن یعنی کمپیوٹر سے بنائی گئی ویڈیو ہے۔

یہ الگ بات ہے کہ ویڈیو میں پیش کیا گیا خیال جلد ہی حقیقت بن سکتا ہے۔

SINGAPORE

Train