Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: شاپنگ سینٹر کی عمارت میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی
شائع 14 دسمبر 2022 02:04pm
آگ دوسری منزل پر لگی تھی جو پھیل رہی تھی، فائر بریگیڈ حکام - تصویر/ ویکی پیڈیا
آگ دوسری منزل پر لگی تھی جو پھیل رہی تھی، فائر بریگیڈ حکام - تصویر/ ویکی پیڈیا

کراچی کے علاقے کلفٹن میں گلف شاپنگ سینٹر کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

فائرحکام کے مطابق عمارت سے تمام افراد بحفاظت باہر نکل آئے تھے جبکہ آگ دوسری منزل پر لگی تھی جو پھیل رہی تھی۔

حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں اور ایک اسنارکل نے آگ بجھانے میں حصہ لیا لیکن آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

karachi

fire brigade

shopping mall