Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: لڑکی نے ڈرائیونگ سیکھنے کے دوران 40 سالہ شخص کی جان لے لی، واقعے کا مقدمہ درج

زخمی ملازم اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں چل بسا
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2022 08:15pm
تصویر/ اے پی پی
تصویر/ اے پی پی

اسلام آباد میں لڑکی نے ڈرائیونگ سیکھنے کے دوران 40 سالہ شخص کی جان لے لی، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تیزرفتار بے قابو گاڑی کی زدمیں آکر جاں بحق ہونے والا شخص اپنی مالکن کے ساتھ زیرتعمیر مکان کی نگرانی کررہا تھا۔

خاتون کی مدعیت میں گاڑی چلانے والی لڑکی عدن تیمور اور اس کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تھانہ گولڑہ میں درج کیے جانے والے اس مقدمہ میں حادثاتی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ملازم کےساتھ زیرتعمیرمکان کی نگرانی کررہی تھی کہ اس دوران تیزرفتارگاڑی بے قابوہوکرمیرے ملازم سلطان سکندر پرچڑھ دوڑی ۔

زخمی ملازم اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں چل بسا جبکہ حادثے کی ذمہ دار لڑکی اپنے ملازم سمیت موقع سے فرارہوگئی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے شہری کی وفات پر ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تیز رفتار گاڑی نے سلطان سکندر کو ٹکر ماری جس سےان کی موقع پر موت واقع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کی شناخت عدن تیمور کے نام سے ہوئی جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، البتہ وقوعہ کی تفتیش بلا امتیاز مقام و مرتبہ انصاف کے اصولوں کے مطابق کی جارہی ہے۔

اسلام آباد

Road Accident