Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساہیوال: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں بی ایل اے کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

دہشت گرد سے بارودی مواد برآمد کرلیا گیا، سی ٹی ڈی
شائع 14 دسمبر 2022 01:16pm
گرفتارمبینہ دہشت گرد سے بارودی مواد برآمد، سی ٹٰی ڈی - تصویر/ ویکی پیڈیا
گرفتارمبینہ دہشت گرد سے بارودی مواد برآمد، سی ٹٰی ڈی - تصویر/ ویکی پیڈیا

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے کیے جانے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارمبینہ دہشت گرد کی شناخت خرم علی کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی ساہیوال میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Punjab police

Terrorist

CTC Sahiwal