Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: گاڑی میں لڑکی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرتے 3 ملزمان گرفتار

ملزمان نے لڑکی کو نشہ آورمشروب پلایا تھا، پولیس
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2022 01:08pm
تصویر/ ان اسپلیش
تصویر/ ان اسپلیش

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں تین ملزمان لڑکی کے ساتھ گاڑی میں زیادتی کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

پولیس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ساتھ ہی متاثرہ لڑکی کو اسپتال اور ملزمان کو تھانے منتقل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے لڑکی کو نشہ آور مشروب پلایا تھا جبکہ ملزمان کی شناخت ناصر،عتیق اور مزمل کے نام سے ہوئی اور ان کے خلاف ساحل تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ساوتھ اسد رضا کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ ملزمان کو ڈیفنس فیز 8 میں خیابان اقبال روڈ سے گرفتار کیا، جو لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

Karachi City

Rape Case