Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

’خبر دے رہا ہوں الیکشن ہونگے قوم تیاری پکڑلے‘

فوج بھی ہماری ہے،عدلیہ بھی ہماری ہے، سابق وزیر
شائع 14 دسمبر 2022 11:48am
پوری قوم نیب زدہ لوگوں کو دیکھ رہی ہے، شیخ رشید - اسکرین گریب/ آج نیوز
پوری قوم نیب زدہ لوگوں کو دیکھ رہی ہے، شیخ رشید - اسکرین گریب/ آج نیوز

سابق وزیر شیخ رشید نے کہا کہ میں سب سے بڑی خبردے کر جارہا ہوں الیکشن ہونگے قوم تیاری پکڑلے اور 15 سے 30 دسمبر بہت اہم دن ہیں۔

راولپنڈی میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہرمیں یونیورسٹی اورکالجزکی تعمیرمیں کردار ادا کیا، میں نے یہ اخبار میں پڑھا کہ مجھے خوشی ہے رکشہ ڈرائیورکی بیٹی نے سی ایس ایس میں ٹاپ کیا۔

تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں علم سے بڑی کوئی طاقت نہیں ہے اورعلم کی طاقت ہی انسان کو آگے لیکرجاتی ہے جبکہ علم سے عاری لوگوں کو بے وقوف بنایا جاتا ہے۔

سابق وزیرکا کہنا تھا کہ پوری قوم نیب زدہ لوگوں کو دیکھ رہی ہے فوج بھی ہماری ہے،عدلیہ بھی ہماری ہے سپریم کورٹ کے فیصلے تک نیب کیسزختم کرانے والوں کا نام ای سی ایل میں رکھا جائے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن ہونگے قوم تیاری پکڑلے 15 سے 30 دسمبر بہت اہم دن ہیں اور میں سمجھتا ہوں کو لوگوں کو رائے عامہ حق ہونا چاہیے۔

rawalpindi

Sheikh Rasheed