Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے معاشی بحران پر اجلاس بلا لیا، ڈالر ریٹ پر نظرثانی کا آئی ایم ایف مطالبہ

معاشی ٹیم وزیراعظم کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دے گی
شائع 14 دسمبر 2022 10:30am
فوٹو۔۔۔۔ عرب نیوز
فوٹو۔۔۔۔ عرب نیوز

وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کا اجلاس آج طلب کرلیا، معاشی ٹیم وزیراعظم کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد اور ایف بی آرحکام شریک ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو قرضوں کی واپسی سمیت دیگرامور پر آگاہ کیا جائے گا۔

معاشی ٹیم وزیراعظم کو زرمبادلہ کے ذخائر سمیت ڈالر کی قدر پر بریفنگ دے گی جبکہ شہباز شریف معاشی ٹیم کو اہم ہدایات دیں گے۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپیریز نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ایسٹر پیریز نے کہا کہ پاکستان سے جائزے کے لئے بات چیت مثبت چل رہی ہے جس دوران پاکستان سے معاشی آؤٹ لک کے ازسر نو جائزے پر تبادلہ خیال ہوا ہے جبکہ سیلاب کے بعد پاکستان کے معاشی آؤٹ لک کاازسر نو جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمار کا ازسر نو تعین کرنا ہوگا، مالیاتی نظم و ضبط اور خسارہ کنٹرول کرنے کے لئے اہداف کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا، پاکستان کو ڈالرکے ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

ایسٹر پیریز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں جائزے کے لئے مختلف اہداف کو مکمل کرنا ہے، توانائی کی اصلاحات پر ساتویں اور آٹھویں جائزے کے تحت طے شدہ اہداف پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔

اسلام آباد

economic crisis

meeting

PM Shehbaz Sharif