Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری

عدالت نے شہری منیر احمد کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2022 10:18am
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض

لاہور ہائیکورٹ نے راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی تعیناتی کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔

درخواست کی پہلی سماعت کے بعد جاری کیے گئے حکم میں قرار دیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں سمیت فریقین 18 جنوری کو جواب طلبی جمع کروائیں، فریقین حکم امتناعی کی درخواست پر بھی جواب داخل کریں۔

درخواست میں اہم قانونی اور آئینی نقاط اٹھائے گئے ہیں تاہم اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت کی معاونت کریں۔

درخواست میں راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست میں اسپیکر کے آئینی کردار ادا نہ کرنے اور اپوزیشن لیڈر کی ممبران کی عددی اکثریت پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔

درخواست میں تحریک انصاف کے ممبران کے استعفے منظور نہ کرنے پر بھی سوال اٹھایا گیا جبکہ درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر کے تقرر میں غیر قانونی راستہ اختیار کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

Opposition leader

National Assembly

Lahore High Court

justice abid hussain chattha

Raja Riaz