Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ڈیفالٹ کا خطرہ ہے،‘ مفتاح اپنی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر پھٹ پڑے

آئی ایم ایف کے ٹیبل پر آنے تک ملک کو ڈیفالٹ کا خطرہ رہے گے، لیگی رہنما
شائع 13 دسمبر 2022 11:15pm
سابق وزیر خزانہ اور رہنما مسلم لیگ (ن) مفتاح اسماعیل۔ فوٹو — فائل
سابق وزیر خزانہ اور رہنما مسلم لیگ (ن) مفتاح اسماعیل۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر خزانہ اور رہنما مسلم لیگ (ن) مفتاح اسماعیل نے ایک بار پھر اپنی ہی حکومت کی معاشی پالسیوں کی مخالفت کردی۔

ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، ایسے اقدامات کرنے چاہئیں کہ ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل جائے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ٹیبل پر آنے تک ملک کو ڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بابائے ڈیفالٹ عمران خان ہیں، انہوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ کی جانب دھکیلا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ میں نے بطور وزیر خزانہ مشکل فیصلے کئے، تمام اقدامات وزیراعظم کی رضامندی سے اُٹھائے، تاہم مجھے اچھے طریقے سے عہدے سےنہیں ہٹایا گیا۔

مفتاح اسماعیل نے موجودہ وزیر خزانہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میں اوپن مارکیٹ پر یقین رکھتا ہوں لیکن اسحاق ڈار نہیں رکھتے، آئی ایم ایف پراعتراض سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے، آئی ایم ایف سے رابطہ کٹ جائے تو دیگر ادارے بھی قرض نہیں دیتے۔

Ishaq Dar

Federal govt

economic crisis

IMF

Miftah Ismail