Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بٹگرام: وین دریائے سندھ میں جاگری، تین افراد جاں بحق، 6 زخمی

مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف۔
شائع 13 دسمبر 2022 09:01pm
بٹگرام میپ (فوٹو:فائل)
بٹگرام میپ (فوٹو:فائل)

بٹگرام کی تحصیل الائی میں مسافر وین کے دریائے سندھ میں گر جانے کے سبب 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

تھاکوٹ سے جمبیڑہ جانے والی مسافر گاڑی دریائے سندھ میں ڈوبنے کا افسوناک حادثہ پیش آیاہے۔

اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ سے اب تک چار لاشیں اور گیارہ زخمی افراد کو نکالا گیا ہے، حادثے میں زخمی افراد شانگلہ اور بٹگرام کے اسپتالوں کو منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پک اپ گاڑی میں 20 کے قریب مسافر سوار تھے، اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔

van accident

KPK

River Indus Pakistan