Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی پولیس آفیسر کی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس ویڈیو وائرل

اس ویڈیو کو اب تک 90لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں
شائع 13 دسمبر 2022 08:34pm

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک نوجوان لڑکی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں وہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کر رہی تھی ۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کترینہ کیف اور مادھوری ڈکشٹ سمیت متعدد صارفین نے اس کی نقل کرتے ہوئے ویڈیوز بنائی اب ایک بھارتی پولیس آفیسر کی اس گیت پر بنائی ہوئی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق اس پولیس آفیسر کا نام ایکشا ہنگما سوبا ہے،وہ ریاست سکم کی رہائشی ہے۔

اپنی وائرل ویڈیو میں وہ خوبصورت پہاڑی مقام پر یونیفارم میں ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے پاکستانی لڑکی عائشہ کی طرح اس گیت پر رقص کرتی ہے۔

ایکشا نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی جو بہت وائرل ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایکشا پولیس آفیسر ہی نہیں بلکہ ایک سپر ماڈل، باکسر اور بائیکر ہے۔ وہ اپنے فوٹوشوٹس کے علاوہ اپنی باکسنگ کھیلنے اور بائیک چلانے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہے۔

Mera dil yeh pukare aja

Eksha Kerung