Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الطاف حسین پاکستان چھوڑ کر نہ جاتے تو شاید حالات ایسے نہ ہوتے، بہروز سبزواری

نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں اداکار بہروز سبزواری کی گفتگو
شائع 13 دسمبر 2022 06:33pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ الطاف حسین پاکستان چھوڑ کر نہ جاتے تو شاید حالات ایسے نہ ہوتے، انہیں حالات کو فیس کرنا چاہیے تھا۔

اداکار بہروز سبزواری نے کامیڈین نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں پاکستان ٹیلی وژن کی تباہی کے سوال پر گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے حالات کو پی ٹی وی کی تباہی کا ذمے دار قراردیا۔

انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی وی کا یہ حال آپ نے اور ہم نے کیا ہے، جوحالات کراچی کے ہیں امن وامان کی جوصورتحال ہے91،92 میں جوحالات تھے، ادھر کرفیو لگاہوا ہے، یارررر! نادر اُدھر تو کرفیو لگا ہوا ہے، اس طرف سے چلتے ہیں،ارے پتہ تو کرو کیوں کرفیو لگا ہوا ہے؟ کسی نے پتہ نہیں کیا،کسی نے زحمت نہیں کی اور کیوں زحمت نہیں کی کہ ہر کوئی خود کو غیر محفوظ سمجھتا ہے،جو لیڈر ہوتا ہے وہ قوم کا رکھوالا ہوتا ہے‘۔

اس جملے کے فوراً بعد نادر علی سوال کیا کہ ’لیڈر پر بات آئی ہے تو آپ یہ بتائیں کہ آپ کسے لیڈر نہیں سمجھتے کیونکہ اے آر وائی پر تو آپ نے بتادیا تھا کہ لیڈر کون ہے؟

اس سوال کے جواب میں بہروز سبزواری نے کہا کہ’وسیم بادامی نے مجھ سے سوال کیا لیڈر؟ میں نے کہا الطاف حسین، اگلاسوال نہیں کیا، اگلاسوال بھی تو کرتا ،کیسے لیڈر؟ دیکھو بات یہ ہے کہ اگر الطاف بھائی پاکستان چھوڑ کر نہ جاتے تو پاکستان کے حالات ایسے نہ ہوتے،انہیں حالات کو فیس کرنا چاہیے تھا،میں یہ سمجھتا ہوں’۔

سینئر اداکار نے مزید کہا کہ ’کراچی،حیدرآباد، اندرون سندھ کے لوگوں کو الطاف بھائی نے تو جگایا تھا اور اب سب سوگئے اور وہ خود بھی سوگئے،لیڈر تو کھڑا رہتا ہے چاہے کچھ بھی ہو‘۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میں عمران خان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں وہ ایک سچا ایماندار آدمی ہے اس کام شوکت خانم اسپتال سب کے سامنے ہے میں، طاہرہ سید اور بشریٰ انصاری بیس اکیس سال اس کے ساتھ فنڈ جمع کرتے رہے اس نے کبھی ایک روپیہ ادھر سے ادھر نہیں کیا ۔

بہروز سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ سب یہی کہتے ہیں کہ اس نے ساڑھے تین سال میں کیا کیا ؟بھائی ساٹھ سالوں کا گند 3 سال میں صاف نہیں ہوسکتا، عمران خان آدمی سچا ہے لیکن کان کا کچا ہے ۔

Behroze Sabzwari