Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا ملتان اسٹیڈیم میں بھارت نے بھارت کو ہی شکست دی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

اسٹیڈیم عملے نے پاکستان کی جگہ بھارت کا نام لکھا جسے 18 سال بعد بھی درست نہیں کیا گیا
شائع 13 دسمبر 2022 06:32pm
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم۔ فوٹو — فائل
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم۔ فوٹو — فائل

بھارت کی اپنی ہی ٹیم کو شکست دینے سے متعلق سوشل میڈیا پر عجیب و غریب بحث چھڑ گئی ہے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کے بعد ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان کو 26 رنز سے شکست دیکر سریریز میں واضح برتری حاصل کرلی ہے۔

ایک صارف نے عکس کے ہمراہ ایک ٹویٹ پوسٹ کی جس میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کی جانب سے دیگر ممالک کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچز کا ٹیمز آنر بورڈ بھی شامل ہے۔

آنر بورڈ میں 2001 سے 2022 تک پاکستان کے ٹیسٹ میچز کا ریکارڈ موجود ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2004 میں بھارت بمقابلہ پاکستان ٹیسٹ میچ بھی مذکورہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔

اسٹیڈیم کے آنر بورڈ کے مطابق 2004 ملتان ٹیسٹ میں بھارت نے اپنے ہی مخالف میچ کھیل کر اننگز اور 52 رنز سے شکست دی تھی جس پر صارفین میں بحث چھڑ گئی ہے۔

اس ضمن میں کچھ صارفین نے منفرد تبصرے دیتےہوئے کہا کہ مخالف ٹیم کے سیکشن میں مہمان ٹیم کا نام آتا ہے، لیکن بعض شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم عملے نے بورڈ کی آخری صف میں غلطی سے انگلینڈ کی جگہ پاکستان کا نام نام لکھ دیا ہے۔

ایک ماہر کرکٹ کے مطابق آنر بورڈ میں اسٹیڈیم عملے نے مخالف ٹیم کے سیکشن میں پاکستان کی جگہ بھارت کا نام لکھا جسے 18 سال بعد بھی درست نہیں کیا گیا، مخالف یعنی اپوزیشن سیکشن میں ہارنے والی ٹیم کا آتا ہے۔

india

Multan

Pakistan vs England

multan test