Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے، وزیر خارجہ

دہشت گردی اور اسلاموفوبیا آج کے دور کے بڑے مسائل ہیں، بلاول بھٹو زرداری
شائع 13 دسمبر 2022 05:54pm
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو — فائل
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو — فائل

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زردراری کا کہنا ہے کہ پاکستان جمہوریت کےفروغ پریقین رکھتا ہے اور علاقائی امن واستحکام میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

انڈونیشین ٹی وی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اسلاموفوبیا آج کے دور کے بڑے مسائل ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حنا ربانی کھر نے گزشتہ دنوں افغانستان کا دورہ کیا کیونکہ پُرامن اور مستحکم افغانستان خطے کے مفاد میں ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا بی بی شہید کا وژن تھا۔

afghanistan

PPP

Bilawal Bhutto Zardari