Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، مختلف منصوبوں کا جائزہ

مختلف نظام میں خود انحصاری کے لئے ایچ آئی ٹی کی کوششیں قابل تعریف ہیں، صدرعارف علوی
شائع 13 دسمبر 2022 05:39pm
صدر مملکت کا ایچ آئی ٹی کا دورہ۔ فوٹو — پریس انفارمیشن ڈیمارڈمنٹ
صدر مملکت کا ایچ آئی ٹی کا دورہ۔ فوٹو — پریس انفارمیشن ڈیمارڈمنٹ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہیوی انٹرسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی) کا دورہ کرکے مختلف جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر علوی کو دورے کے دوران ایچ آئی ٹی کی استعداد کار اور ریسرچ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ فوجی گاڑیوں اور مختلف نظام میں خود انحصاری کے لئے ایچ آئی ٹی کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق صدر مملکت کی آمد پر چیئرمین ایچ آئی ٹی لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے استقبال کیا۔

ISPR

pakistan army

President Arif Alvi

HIT