Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

موٹروے ایم 6 منصوبہ 30 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، وزیراعظم

'امید ہے یہ دیگر موٹرویز کے معیار کے مطابق ہوگا۔'
شائع 13 دسمبر 2022 01:38pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے سکھر میں 306 کلو میٹر طویل سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبے کا آغاز خوشی کا باعث ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ منصوبہ طویل عرصے تک تاخیر کا شکار رہا، امید ہے یہ موٹروے دیگر موٹرویز کے معیار کے مطابق ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس موٹروے کے بعد پاکستان موٹرویز مکمل ہوجائے گا، یہ موٹر وے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنائی جارہی ہے، پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مزید منصوبے بننا چاہئیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موٹروے ایم 6 منصوبہ 30 ماہ میں مکمل کیا جائےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر پورٹ کو آپریشنل کرنے کیلئے بھی ہمیں آگے بڑھنا ہے۔ پورے ملک کو ترقی میں یکساں شامل کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی پورے پاکستان کی ترقی ہے، سیلاب متاثرین کیلئے جو ممکن ہوا کریں گے، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

PM Shehbaz Sharif

Motorway M6