Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’نواز شریف کو پاکستانی سیاست سے مائنس نہیں کیا جاسکتا‘

نوازشریف بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان آئے، امیر مقام
شائع 13 دسمبر 2022 01:30pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لوئر دیر کے علاقے چکدرہ میں ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے کنونشن سے خطاب لیگی رہنما امیر مقام نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستانی سیاست سے مائنس نہیں کیا جاسکتا۔

امیرمقام کا کہنا تھا کہ چکدرہ میں ہزاروں افراد ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لیگی قیادت پر جھوٹے الزامات لگائےتھے، اب الزامات لگانے والے پر ہی تمام الزام ثابت ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان آئے۔

امیرمقام کا کہنا تھا کہ عمران خان نےعوام سے جتنے وعدے کیے سب جھوٹے ثابت ہوئے، عمران خان نے پاکستان کو دنیا میں جاکر بدنام کیا۔

ameer muqam

Chakdara

PMLN Convention