Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

احمدعلی اکبرنے شوٹنگ کے دوران پیش آئے پُراسرارواقعے کی ویڈیو شیئرکردی

درخت کو روتا دیکھ کرفالوورز کی قیاس آرائیاں
شائع 13 دسمبر 2022 11:41am

ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ اور ’عہد وفا‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار احمد علی اکبر نے پراجیکٹ کی عکسبندی کے دوران پیش آنے والے ایک پُراسسراواقعے کی ویڈیو اپنے فالوورزکے لیے شیئرکی ہے۔

انسٹاگرام پرویڈیوشیئرکرنے والے احمد علی اکبر نے واضح کیا کہ، ’آپ جو کچھ بھی دیکھ اور سن رہے ہیں یہ جعلی نہیں بلکہ حقیقت ہے۔‘

ویڈیو کے پریشان کُن ہونے سے متعلق پیشگی انتباہ کرنے والے اداکارنے بتایا کہ یہ اسلام آباد کی مارگلہ ہلزکے ٹریل 5 پرشوٹنگ کے دوران بنائی گئی تھی۔

یہ ویڈیو دراصل ایک درخت کی ہے جس میں کسی کے رونے کی آوازیں آرہی ہیں۔

احمد کے مطابق، ’شوٹنگ کے دوران ہمیں کچھ عجیب وغریب تجربہ ہوا۔ اس درخت کا قط ڈیڑھ فٹ تک ہونا چاہیے جس میں سکے کے برابر کاسوراخ تھا، آپ جو آوازیں سُن رہے ہیں وہ اس سُوراخ میں سے آرہی ہیں۔‘

ویڈیو دیکھنے والے بیشتر فالوورزنے اسے جنات کی آوازیں قراردیا تو کئی ایک نے اس کی سائنسی توجیہات بھی پیش کردیں۔

بیشترنے کہا کہ شدید خشک سالی کی صورت میں تناؤ سے گزرنے والے درخت اپنے تنوں کے اندرچھوٹے چھوٹے بلبلے بناتے ہیں جو ایک منفرد الٹراسونک شور کا سبب بنتے ہیں۔

اداکارہ انوشے اشرف نے تبصرہ کیا کہ اس درخت کو مدد چاہیے کیونکہ اسے پانی کی اشد ضرورت ہے۔ اداکارہ نے سائنسی وجوہات پرمبنی لنک بھی شیئرکیا۔

سیاست سے دلچسپی رکھنے والے کئی صارفین نے تبصرے بھی سیاسی رنگ میں ہی کیے۔

margala hills

Ahmed ali akbar

Paranormal Activity