Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئنزلینڈ میں پولیس پر حملہ، دو افسران سمیت 6 افراد ہلاک

افسران لاپتہ شخص کی اطلاع پر پراپرٹی میں چھان بین کیلئے داخل ہوئے تھے۔
شائع 13 دسمبر 2022 10:57am

آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ میں مسلح ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

آسڑیلوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں گنوائیں۔ پولیس اہلکاروں کا قتل دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔

پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں شامل دو نوجوان افسران کو کوئنز لینڈ کی دیہی جائیداد پر گھات لگا کر مارا گیا۔

کوئنز لینڈ پولیس نے کہا کہ کانسٹیبل میتھیو آرنلڈ اور کانسٹیبل ریچل میکرو کو ویسٹرن ڈاؤنس، ویامبیلا میں ”ڈیوٹی کے دوران“ گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

چار پولیس افسران پر اس وقت گولیاں برسائی گئیں جب وہ برسبین سے تقریباً 300 کلومیٹر مغرب میں ایک لاپتہ شخص کی اطلاع پر پراپرٹی میں چھان بین کیلئے داخل ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل رینڈل کرک گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ کانسٹیبل کیلی برو کو احتیاطاً ہسپتال لے جایا گیا اور معائنے کے بعد انہیںڈسچارج کردیا گیا۔

افسران نیو ساؤتھ ویلز میں ایک سابق سکول پرنسپل نتھانیل ٹرین کی گمشدگی کی تحقیقات کر رہے تھے جنہیں آخری بار گزشتہ سال دسمبر میں ڈبو میں دیکھا گیا تھا۔ وہ اس وقت تک لوگوں سے رابطے میں تھے، لیکن حالیہ دنوں میں یہ رابطہ منقطع ہوگیا۔

مرنے والوں میں 46 سالہ ٹرین نامی خاتون اور ان کا 47 سالہ بھائی شامل ہیں۔ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک 45 سالہ خاتون بھی ماری گئی ہیں۔ جبکہ چھبیس سالہ آرنلڈ اور 29 سالہ میکرو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ ایک بے گناہ پڑوسی 58 سالہ ایلن ڈیر بھی مقابلے میں مارا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ایک محاصرہ کیا گیا تھا اور ماہر افسران اور پول ایئر اس میں شامل تھے۔

وزیراعظم انتھونی البانی نے ہلاک ہونے والے دو پولیس افسران اور مقامی شخص کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Australia

Queensland Shootout