Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی

فائرنگ کا واقعہ نارتھ ناظم آباد بلاک سی روز گارڈن کے قریب پیش آیا
شائع 13 دسمبر 2022 09:16am
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔

فائرنگ کا واقعہ نارتھ ناظم آباد بلاک سی روز گارڈن کے قریب پیش آیا، جہاں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت ساجد محمود کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعہ رات 10 بجے کے قریب پیش آیا۔

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

ادھرکراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی حبیب بینک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ محمد عدنان ولد محمد عارف کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

ناردرن بائی پاس کے قریب خالی پلاٹ سے 4 سالہ بچی کی لاش برآمد

دوسری جانب ناردرن بائی پاس کے قریب خالی پلاٹ سے 4سالہ بچی کی لاش ملی ہے، بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، بچی کی شناخت حسینہ دختر کے نام سے ہوئی ہے۔

firing

robbers

karachi north nazimabad