Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 3 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی
شائع 13 دسمبر 2022 08:32am
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کل ہوگا۔ فوٹو — فائل
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کل ہوگا۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں 3نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ریکوڈک منصوبہ کی تعمیر سے متعلق معاہدے کی منظوری دے گی جبکہ پیٹرولیم ڈویژن ریکوڈک منصوبے پر کابینہ کو بریفنگ دے گی۔

وفاقی کابینہ ریکوڈک منصوبے پرریگولیٹری منظوریاں بھی دے گی۔

وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 11 دسمبرکے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ ای سی سی میں ریکوڈک منصوبے سے متعلق وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کے فنڈنگ پلان کی منظوری دی جائے گی۔

federal cabinet

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

recodik project