Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی فلم جوائے لینڈ ایک اور بین الاقوامی فلم فیسٹیول کیلئے منتخب

رواں سال بہترین ہوتا جارہا ہے، اداکارہ ثروت گیلانی
شائع 13 دسمبر 2022 12:44am

پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو ایک اور بین الاقوامی فلم فیسٹیول کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے ۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ جوائے لینڈ سنڈینس فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کرلی گئی ہے ۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا کہ رواں سال بہترین ہوتا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ فلم جوائے لینڈ کوعالمی فلم فیسٹیول سنڈینس کے لیے منتخب کرلی گئی ہے۔ فلم ٹرانس جینڈر کے موضوع پر بنائی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو عالمی سطح پر کئی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جبکہ جوائے لینڈ انٹرنیشنل فیچرز فلم کی کیٹیگری میں 2023 میں اکیڈمی ایوارڈ (آسکر ) کے لیے بھی نامزد ہوئی ۔

اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز دسمبر 2022 میں بین الاقوامی فیچر فلم سمیت تمام ایوارڈ کیٹیگریز کے لیے حتمی نامزد افراد کا انتخاب کرے گی۔حتمی فہرست کا اعلان 24 جنوری 2023 کو کیا جائے گا۔

جوائے لینڈ کو مئی 2022 میں دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کانزمیں ’کانز:کوئیر پام‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جو بالخصوص ہم جنس پرستوں یا پھر مخنث افراد پرمبنی فلموں کو دیا جاتا ہے۔

joyland