Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسری بیوی کے مبینہ قتل پر شوہر پہلی بیوی اور سالی سمیت گرفتار

مقتولہ کو پہلے بے ہوشی کا انجکشن دیکر تکیہ کی مدد سے گلا گھونٹا گیا، پولیس
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2022 01:41pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں 28 سالہ خاتون کے قتل کے الزام میں شوہر سمیت 2 خواتین گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گزشتہ روز دہلی کالونی سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت 28 سالہ سونیا سے ہوئی جسے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے قتل کے الزام میں اس کا شوہر، پہلی بیوی اور سالی گرفتار ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ساوتھ نے بتایا کہ مقتولہ کا شوہر لاش کو اسپتال لایا اور اسٹریچر پر چھوڑ کر فرار ہوا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ کو پہلے بے ہوشی کا انجکشن دیا گیا پھر منہ پر تکیہ کی مدد سے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔

مقتولہ کے والد لیاقت مسیح کے مطابق ان کی بیٹی نے بڑے بھائی کے بیٹے سے شادی کی جو پہلے سے شادی شدہ تھا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سونیا کے شوہر نے اپنی پہلی اہلیہ اور سالی کے ساتھ مل کر سونیا کو تشدد کا نشانہ بنانے کےبعد قتل کیا ہے۔

karachi

Sindh Police

Crime