Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نورا فتحی نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

جیکولین نے مجرمانہ طور پر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی، نورا
شائع 13 دسمبر 2022 12:25am

بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی نے ساتھی اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور 15 میڈیا ہاؤسز کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتحی نے جیکولین پر الزام عائد کیا ہے کہ جیکولین نے بدنیتی کے باعث ان کے خلاف ہتک آمیز الزامات لگائے۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جیکولین نے مجرمانہ طور پر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تاکہ اپنے مفاد کے لیے میرا کیریئر داؤ پر لگا سکیں۔

نورا فتحی نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کی حریف اداکارہ اور میڈیا ادارے ’ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے‘۔

نورا فتحی نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں کہا ہے کہ جیکولین فرنینڈس کی جانب سے شکایت کنندہ کے مالی، سماجی اور ذاتی نقصان کو یقینی بنانے کے لیے ایک سازش رچی گئی اور میڈیا کے ذریعے اسے نافذ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ کیس 200 کروڑ کے بھتہ خوری کے اس معاملے سے جڑا ہوا ہے جس کی مرکزی ایجنسیوں کی طرف سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جس میں سکیش چندر شیکھر مرکزی ملزم ہیں۔ دونوں اداکاراؤں کو تحقیقاتی ایجنسیوں نے طلب کیا گیا تھا اور جیکولین فرنانڈیز کو اس کیس میں ایک ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔

جیکولین نے عدالت میں تحریری جواب داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایجنسی کی طرف سے اس کیس میں غلط شامل کیا گیا ہے جبکہ نورا فتحی جیسی شخصیات جنہوں نے سکیش چندر شیکھر سے تحائف وصول کیے ان کو گواہ بنا دیا گیا ہے۔

Jacqueline Fernandez

Nora Fatehi