Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی ویب سیریز میں دکھایا گیا سچ بھارت سے برداشت نہ ہوا

بھارت میں پاکستانی ویب سیریز سیوک پر پابندی عائد
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2022 12:31am

پاکستانی اسمارٹ ٹی وی ایپ ویڈلی ٹی وی نے حال ہی میں ایک ویب سیریز’سیوک- دی کنفیشنز’ ریلیز کی ہے جس کی چند ہی اقساط نے بھارت میں ہلچل مچادی ہے۔

ویب سیریز میں بھارت کے مسلمانوں اورسکھوں کے ساتھ ہونیوالے مظالم اوردہشت گردی کے واقعات کے پیچھے چھپی شدت پسند ہندوؤں اور بھارتی حکومت کی سازشوں کوبے نقاب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

تاہم بھارتی حکومت نے آج اس ویب سیریز کو بھارت کی سلامتی اور امن وامان کیخلاف سازش قرار دیتے ہوئے اس اسمارٹ ٹی وی ایپ پر ہی پابندی لگادی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پاکستانی ویب سائٹس، دوموبائل ایپلی کیشنز، 4 سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت ایک پاکستانی اسمارٹ ٹی وی ایپ کو بھارت میں بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

اس سیریز کی ہدایت کاری انجم شہزاد نے کی ہے جبکہ اس کے مصنف سجاد گل ہیں جبکہ سیریز میں محسن عباس حیدر، نئیر اعجاز، عدنان جعفر، ہاجرہ یامین، نذرالحسن اور عمارہ ملک شامل ہیں۔

ویب سیریز کی کہانی 1984 سے 2022 کے دوران پیش آنے والے سچے واقعات پر مبنی ہے جو ایک سکھ افسر کے پراسرار قتل پر مبنی ہے جس کا قتل گیا تھا۔،

سیوک ایک ایکشن تھرل ویب سیریز ہے جس میں آٹھ کہانیاں دکھائی جائینگی۔

india

Web Series

SEVAK