Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ پہچان سکتے ہیں یہ کون سی مشہور اداکارہ ہے؟

اب بھی بہت سی چیزیں دیکھنے اور محسوس کرنے کیلئے باقی ہیں، اداکارہ
شائع 12 دسمبر 2022 08:26pm

انسان کی زندگی کا سب سے سنہرا دوراس کا بچپن ہوتا ہے کیونکہ کوئی بھی زندگی پرکتنی ہی کامیابیاں کیوں نہ حاصل کرلے لیکن بچپن کی حسین یادیں بھلائے نہیں بھولتیں۔

اکثر ٹی وی اسکرینوں پر جلوے بکھیرنے والے شوبز ستارے اپنے بچپن کی تصاویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیتے ہیں ۔

ایسے میں پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نےانسٹاگرام پر اپنے بچپن کی خوبصورت تصویر شیئر کی لیکن کمال یہ ہے کہ بچن کی اس تصویر میں بھی اداکارہ کا پہچاننا مشکل نہیں ہے ۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اب بھی بہت سی مہم جوئیاں باقی ہیں، بہت سی چیزیں دیکھنے اور محسوس کرنے کے لیے باقی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ نئے دن کا وعدہ ایک دوسرا موقع ہے کہ چیزوں کو پہلے سے بہتر بنایا جائے۔ یہ کبھی ہمت نہ ہارنے اور یقین رکھنے کی خوبصورتی اور اس کا انعام ہے۔

sajal aly

SAJAL ALI

Childhood pic