کیٹ ونسلیٹ نے ٹام کروز کو پیچھے چھوڑ کر نیا ریکارڈ قائم کردیا
ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ٹائٹینک کی ہیروئن اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے ایک اہم کارنامہ انجام دے کر نامور اسٹار ٹام کروز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے زیرِ سمندر سات منٹ تک سانس روکنے کا ریکارڈ بنا ڈالا، انہوں نے ہالی ووڈ فلم ’اواتار ٹو‘ میں ایک منظر کی عکس بندی کے ٹریننگ سیشن میں پانی کے اندر سات منٹ پندرہ سیکنڈ تک اپنی سانس روکے رکھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے انہوں نے 3 ہفتے کی تربیت حاصل کی تھی، جس میں سکھایا جاتا ہے کہ کس طرح جسم میں آکسیجن زیادہ سے زیادہ دیر تک برقرار رکھی جائے۔ ،
یاد رہے کہ کیٹ ونسلیٹ سے پہلے یہ ریکارڈ ٹام کروز کے پاس تھا، انہوں نے مشہور زمانہ فلم مشن امپوسیبل کی عکسبندی کے ایک منظر میں چھ منٹ تک زیر سمندرسانس روکے رکھا تھا۔
Comments are closed on this story.