Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سشانت سنگھ راجپوت نے جس فلیٹ میں خود کشی کی وہ اب تک خالی کیوں؟

فلیٹ ڈھائی سال بعد بھی لوگوں کے لیے خوف کی علامت بنا ہوا ہے
شائع 12 دسمبر 2022 08:01pm

بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے جس فلیٹ میں خودکشی کی وہ اب تک خالی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ جس کمرے میں پھندے سے جھولتے مردہ حالت میں پائے گئے تھے وہ اُن کی موت کے بعد سے اب تک خالی ہے اور وہاں کسی نے رہائش اختیار نہیں کی۔ ممبئی پُرفضا مقام پر قائم اس فلیٹ میں سشانت سنگھ کرائے پر مقیم تھے۔

ریئل اسٹیٹ کا کام کرنے والے بروکر رفیق مرچنٹ نے اس فلیٹ کو کرائے پر دینے کے لیے ایک ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں انہوں نے گھر کی خصوصیات اور آسائشیں بھی دکھائیں تاکہ کوئی کرائے دار مل جائے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشادہ فلیٹ کی کھڑکی سے سمندر نظر آرہا ہے، انہوں نے اس کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ فلیٹ کا ماہانہ کرایہ پانچ لاکھ بھارتی روپے ہے۔

مالک نے انکشاف کیا کہ سشانت سنگھ کی موت سے قبل اس فلیٹ کی بہت زیادہ اہمیت تھی، جہاں کاروباری شخصیات اور بالی ووڈ کے نامور اداکاروں نے رہائش اختیار کی۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس بیک وقت دو کرائے دار بھی فلیٹ لینے کے لیے کھڑے ہوتے تھے مگرجب سشانت سنگھ نے خودکشی کی اس کے بعد سے کوئی بھی اس فلیٹ میں رہائش کیلیے تیار نہیں ہے۔

بالی ووڈ کے اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون 2020 کو ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے فلیٹ میں خودکشی کرلی تھی۔

Sushant Singh Rajput