Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کی دہلی کالونی میں خاتون کا قتل، پولیس کے متضاد بیانات

پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے، پولیس
شائع 12 دسمبر 2022 05:50pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

کراچی کے علاقے دہلی کولونی میں گزشتہ روز سونیا نامی 28 سالہ خاتون کی لاش ملنے پر سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جنوبی اسد رضا کا کہنا ہے کہ خاتون کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے، خاتون کے قتل کے الزام میں شوہر، پہلی بیوی اور سالی گرفتار ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد لیاقت نذیر نے بتایا کہ میری بیٹی نے بڑے بھائی کے بیٹے سے پسند کی شادی کی تھی جو پہلے سے شادی شدہ تھا۔

والد کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی کے بیٹے کی پہلی بیوی اور سالی نے مل کر سونیا کو قتل کیا ہے، بیٹی کے سر پر چوٹوں کے زخم ہیں اور اب تک خون بہہ رہا ہے۔

پولیس نے دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا ہے۔

خاتون کی لاش گزشتہ روز ملی تھی، پولیس نے خاتون کو گھریلو ملازمہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مقتولہ نے مبینہ طور پر باسی چاول کھائے تھے، گزشتہ ایک ہفتے سے پیٹ میں درد کی شکایت بھی کر رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔

karachi

Murder

Delhi Colony