Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر اور گندم ہمسایہ ملک سمگل ہو رہا جس کیخلاف ایکشن لینگے، وزیر خزانہ

جمعے سے سے کریک ڈاؤن شروع ہوچکا جس کے نتائج جلد سامنے آجائیں گے، اسحاق ڈار
شائع 12 دسمبر 2022 05:46pm
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان سے امریکی ڈالر اور گندم سمگل کیا جا رہا ہے جس کی روک تھام کے لئے ایکشن لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم اور دیگر وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بارڈر کے ذریعے سمگل ہونے کی وجہ سے گرے مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 13سے 18 روپے کا فرق ہے، اسمگلنگ کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گندم، کھاد درآمد کر رہے ہیں، وہ بھی اسمگل ہو رہا ہے، لہٰذا باڈر سیل کرنا بھی پڑے گا تو کر دیں گے لیکن اب سمگل نہیں ہونے دیں گے جب کہ جمعہ کے روز سے ایک کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے جس کے نتائج جلد سامنے آجائیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت جب ختم ہوئی تو مہنگائی 4.5 فیصد تھی، اس وقت اسٹاک ایکسچینج ایشیا میں سب سے تیز بڑھ رہی تھی تاہم عمران حکومت نے اپنے دور میں ریکارڈ قرضے لئے اور معیشت کو تباہ کر دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ نہیں، اس متعلق غلط مہم چلائی جا رہی ہے کہ یم دیوالیہ ہوجائیں گے، عمران خان نے پاکستانیوں کو کرپٹ ثابت کرنے کی کوشش کی، عمران نے کمٹمنٹ کو پورا نہیں کیا اور جاتے جاتے لینڈ مائن بچھائے، ان کے بیانات ملک دشمنوں کے لئے اچھے ہیں۔

Ishaq Dar

اسلام آباد

default

dollar prices

Pakistan Afghanistan Border