Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھریلو صارفین کو صرف آٹھ گھنٹے گیس کی فراہمی کا اعلان

کھانے کے اوقات میں دن میں تین بار گیس فراہمی یقینی بنائیں گے، حکام
شائع 12 دسمبر 2022 04:17pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ اور بلوچستان میں قدرتی گیس استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کو چوبیس میں سے آٹھ گھنٹے گیس فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کے مطابق گیس دے رہے ہیں، کھانے کے اوقات میں دن میں تین بار گیس فراہمی یقینی بنائیں گے، اس کے علاوہ بھی صارفین کو گیس فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گیس کے ذخائر گھٹنے کی وجہ سے ایس ایس جی سی کے سسٹم میں نمایاں کمی کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق صبح 6 سے 9، دوپہر 12 سے 2 اور رات 6 سے 9 بجے تک گیس ملے گی۔

SSGC

Sui Southern Gas