کراچی: موسم سرما کی آمد، گیس کا بحران سنگین ہوگیا
شہر کے متعدد علاقوں میں گیس نہ آنا معمول بن گیا ہے
کراچی میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس کا بحران سنگین ہوگیا، گھریلو صارفین پریشانی میں مبتلا ہیں کھانا پکانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
گیس کی عدم دستیابی سے شہری پریشانی سے دوچار ہیں، جبکہ گیس نہ ہونے کے باعث نہ ناشتہ بنتا ہے اور نہ کھانا، بچے بسکٹ کھاکر اسکول جاتے ہیں۔
گیس نہ آنے کے نتیجے میں شہری ہوٹلوں سے کھانا خرید رہے ہیں یا پھرگیس کا سلنڈر استعمال کر رہے ہیں لیکن یہ اضافی اخراجات ان کی جیب پر بوجھ ہیں۔
gas crisis
Sui Southern Gas
Gas and Electricity
مقبول ترین
Comments are closed on this story.