Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

انگلینڈ کے ہاتھوں ایک اور شکست سے پاکستان ٹیم کو بڑا جھٹکا

مسلسل 2 میچز میں ناکامی کے بعد پاکستان نے بڑا موقع گنوا دیا
شائع 12 دسمبر 2022 03:20pm
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم

پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا فائنل کھیلنے کا سنہری موقع گنوادیا۔

قومی ٹیم ہوم سیریزمیں پہلے آسٹریلیا اوراب انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

پاکستان کو فائنل تک رسائی کے لئے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میں سے 4 ٹیسٹ میچز جیتنا لازمی تھے لیکن مسلسل 2 میچز میں شکست کے بعد پاکستان کی امیدوں پرپانی پھرگیا۔

قومی ٹیم ٹیسٹ چیمپیئن شپ ٹیبل پر پانچویں سے چھٹے نمبر پر چلی گئی۔

پوائنٹس ٹیبل آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2021-23 کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو آسٹریلیا 75 فیصد پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ۔

جنوبی افریقا 60 فیصد کے ساتھ دوسرے، سری لنکا 53.33 فیصد کے ساتھ تیسرے اور بھارت 52.08 فیصد کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 44.44 فیصد کے ساتھ پانچویں اورپاکستان 42.42 فیصد پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، اس سے قبل پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان پانچوں اور انگلینڈ چھٹے نمبر پر موجود تھا۔

ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اوربنگلہ دیش بالترتیب چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔

ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 26 رنز سے شکست کے بعد نہ صرف پاکستان کو سیریز سے ہاتھ دھونا پڑا بلکہ قومی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے بھی باہر ہوگئی۔

ہوم سیریز میں پاکستان کی شکست کے بعد بھارت کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوگئے، اگر آسٹریلیا سے ایک ٹیسٹ میں بھارت کو شکست ہوجاتی ہے تو اسے بنگلادیش کے خلاف کلین سوئپ کرنا ہوگا۔

Final

Pakistan vs England

multan test

icc world test championship