Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی پہلی باحجاب ریپرایوا بی نے فالوورزکو خوشخبری سُنادی

'اب حجاب کے بغیر گایا ہی نہیں جاتا'
شائع 12 دسمبر 2022 01:51pm

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں بلوچی گانے ’کنایاری‘ کی ریپرایوابی منگنی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

کراچی کے پسماندہ علاقے لیاری میں مقیم ایوابی پاکستان کی پہلی باحجاب ریپراور گلوکارہ ہیں۔

انسٹاپرمنگنی کی تصاویرشیئرکرنے والی ایوا نے کیپشن میں بغیرکچھ لکھے انگوٹھی اور نظربددور کے ایموجی سے واضح کیا کہ وہ زندگی کے نئے سفر کیلئے پہلا قدم اٹھا چکی ہیں۔

ایوا نے پوسٹ میں مدثرقریشی کو ٹیگ کیا ہے جو ممکنہ طور پران کے منگیترکا نام ہوسکتا ہے تاہم اس انسٹاہینڈل سے فی الحال کوئی پوسٹ دیکھنے میں نہیں آئی۔

مختلف تصاویرمیں ایوا بی کی منگنی کی انگوٹھی اور ان کے مہندی لگے ہاتھوں کے علاوہ منگنی کا کیک بھی نمایاں ہے جس پرایوا اور ان کے منگیترکے نام کا پہلا انگریزی حروف تہجی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایوابی کی پوسٹ پرشوبزشخصیات کے علاوہ ان کے فالوورز بھی اپنے تبصروں میں نیک خواہشات کا اظہارکررہے ہیں۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ایوابی بلوچی اور اردو زبان میں گانے بھی خود لکھتی ہیں۔

ایک انٹرویومیں ایوابی نے حجاب پہننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اسطرح سے وہ خود کو بااختیار، محفوظ وپرسکون محسوس کرتی ہیں اورحجاب کی اتنی عادی ہو چکی ہیں کہ اب اس کے بغیر گایا ہی نہیں جائے گا۔

اپنے نام کے معانی بتاتے ہوئے کہاتھا کہ ’ایوا‘ بی بی حوا کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جبکہ نام کے ساتھ لگا ’ بی’ بلوچ شناخت کو ظاہر کرتا ہے۔

coke studio

Eva B

KANAYARI