Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد بڑھ کر195 ملین ہوچکی ہے، امین الحق

ملک کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی
اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2022 03:08pm
تصویر/ فیس بُک
تصویر/ فیس بُک

وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 160 ملین (2019 میں) سے بڑھ کر 195 ملین ہوچکی ہے، جہاں ملک کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ، ’جب میں نے آئی ٹی کے وزیر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی تو 2019 میں پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 160 ملین تھی۔ پی ٹی اے کے چیئرمین یہاں ہیں، وہ اس کی تصدیق کر سکتے ہیں۔‘

آئی ٹی منسٹرکے مطابق آج 2022 میں، 13 نومبر تک موبائل فون صارفین کی تعداد بڑھ کر 195 ملین ہو گئی ہے۔ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اوران نوجوانوں کی قابلیت کو نکھارنا وزارت انفارمیشن کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ یہ میری ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو ڈیجٹل دنیا سے کنیکٹ کروں۔

انہوں نے کہا کہ جدیدٹیکنالوجی کےاستعمال کوفروغ دیناہماری ترجیح ہے اور اسی سے ہی آگےبڑھایا جاسکتا ہے۔

امین الحق نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ معاشرےکی ترقی میں خواتین کاکرداراہم ہے۔

گوگل کا وفد پاکستان پہنچ گیا

ذرائع نے بتایا کہ گوگل کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے، جو آج لاہورسے اسلام آباد آئے گا، جبکہ اس سے متعلق امین الحق نے کہا کہ آج گوگل کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہوگی کہ ہماری ان سے ملاقات ہو اور ہم ان کو آمادہ کریں گے کہ وہ آفس کھولیں، ہمارے نوجوانوں کو نوکریاں دیں ساتھ ہی کڑوروں روپے کمائیں۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ ان سے ریاست اورمذہب کے خلاف مواد بھی ڈیلیٹ کروا سکیں۔

IT sector

Syed Aminul Haque