Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان پرمیزائل فائر:عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی نے بھارتی موقف مسترد کردیا

آئی اے ای اے کا آج نیوز کے استفسار پر جواب
شائع 12 دسمبر 2022 11:40am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی نے بھارتی میزائل برہاموس کے فائر ہونے کی بھارتی غلطی کو انتہائی افسوس ناک قرار دے دیا۔

غلطی سے میزائل فائرہونے کے دعویدار بھارت نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ برہاموس گرنے پر آئی اے ای اے کو تشویش نہیں ہے۔

اس حوالے سے استفسار کیلئے بھیجی گئی ای میل کے ردعمل میں عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی نے اس تاثرکی نفی کردی۔

آئی اے ای اے (انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی) ترجمان نےآج نیوزکی جانب سے بھیجی گئی ای میل پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے پاکستان پربھارتی میزائل کے فائرہونے کو انتہائی افسوسناک قراردیتے ہوئے کہا کہ نقصان دہ ہتھیار کا فائر ہونا انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

آئی اے ای اے کے ترجمان کے بیان پر دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے بھی ردعمل آیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی میڈیا مسلسل عوام کو گمراہ کر رہا ہے،حساس معاملے کو غلط اندازمیں پیش کرنا غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے۔

ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا کہ غلط فائر ہوجانے والی ٹیکنالوجی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

IAEA

Brahmos Missile

Indian Missile