پشاور میں ڈالر خریدنے بیچنے والے 3 پلازے حساس ادارے کی اطلاع پر سیل ہوئے
پورے صوبے میں کریک ڈاؤن کے دوران 300 افراد کو حراست میں لیا گیا
ملک میں ڈالر کی قیمت کو استحکام دینے کے لیے ایف آئی اے اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پشاورمیں ڈالر کا غیرقانونی کاروبارکرنے والے 3 پلازے سیل کردیے۔
آپریشن چوک یاد گار کےعلاقے میں کیا گیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایف آئی اے) شفقت جمال کا کہنا تھا کہ رواں برس صوبے بھر میں غیرقانونی کاروباروں کے خلاف 250 آپریشن کیے گئے۔
آپریشنز کے دوران 300 سے زائد افراد گرفتار کیا گیا جن کے پاس سے 66 ملین پاکستانی کرنسی اور ڈیرھ لاکھ امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔
ڈی شفقت جمال کا کہنا تھا کہ سیل کیے گئے پلازوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
FIA
peshawar
ڈالر
مقبول ترین
Comments are closed on this story.